Posts

جب طاقت کے نشے تلے بھارت میں سیکولرازم کا جنازہ نکلا 6/ دسمبر یومِ انہدام بابری مسجد!

Image
 جب طاقت کے نشے تلے بھارت میں سیکولرازم کا جنازہ نکلا  6/ دسمبر یومِ انہدام بابری مسجد! تحریر: عاصم طاہر اعظمی 7860601011  9307861011  آزاد ہندوستان کی تاریخ میں مسلمانان ہند کو بہت سے زخم کھانے سہنے اور اٹھانے پڑے ہزاروں مسلم کش فسادات ہوئے جن میں ہزاروں مسلمانان ہند لقمہ اجل ہوئے جن میں کھربوں روپیوں کا نقصان ہوا اور اربوں کی جائیداد تباہ و برباد کر دی گئی مسلمانوں نے عدالت عظمى کا دروازہ کھٹکھٹایا، انصاف طلب کیا، قانون کی دہائی دی، تو ظلم و ستم کے اور دروازے کھول دیئے گئے یہ سب بہت کچھ ہوا اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں ظلم و ستم کی یہ کہانی دھرائی جاتی رہی، لیکن، دسمبر 1992 میں مسلمانوں پر اجتماعی طور پر جو ظلم ہوا اس نے مسلمانوں کو جان و مال کے زیاں کے ساتھ سو سال پیچھے کردیا،  مسلمانوں کی زندگی میں مساجد کا مقام و مرتبہ انتہائی بلند اور اثر انگیز ہےکعبتہ اللہ، بیت اللہ، جنت کا باغ وغیرہ جیسے الفاط کے ساتھ یاد کیا جاتاہے زندگی کے تمام شعبۂ جات کو مسجد کی مرکزیت سے جوڑنے کی روایات حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت سے ثابت ہے،  دور زوال کاایک المی...

آفتاب علم کا بے بال و پر شہباز! تحریر! عاصم طاہر اعظمی

Image
آفتاب علم کا بے بال و پر شہباز!   تحریر! عاصم طاہر اعظمی موت اس دھرتی پر تمام مخلوقات کا آخری انجام ہے اس دنیا میں ہر ذی روح چیز کی انتہا موت ہے اللہ جل مجدہ نے موت فرشتوں پر بھی لکھ دی ہے چاہے وہ جبرئیل، میکائیل اور اسرافیل علیہم السلام ہی کیوں نہ ہوں حتی کہ ملک الموت بھی موت کے منھ میں چلے جائیں گے- ارشاد خداوندی ہے كل من عليها فان، ويبقى وجه ربك ذو الجلال والإكرام اس دھرتی پر موجود ہر چیز فنا ہوجائے گی صرف تیرے پروردگار کی ذات ذوالجلال باقی رہے گی، الرحمن26-27 موت دنیاوی زندگی کی انتہا اور اخروی زندگی کی ابتداء ہے موت کے ساتھ ہی دنیاوی آسائشیں ختم ہوجاتی ہیں اور میت مرنے کے بعد یا تو عظیم نعمتیں دیکھتی ہے یا پھر دردناک عذاب وہ تو اس کے اعمال پر منحصر ہے ، مگر اس دار فانی میں کچھ انسان ایسے بھی وجود پذیر ہوتے ہیں جو متعینہ وقت گزار کر تو رخصت ہوجاتے ہیں مگر افراد زمانہ ان کو یاد کیے بغیر نہیں رہ سکتا، وہ اپنے افکار و نظریات، اوصاف و کمالات تواضع و انکساری علم و عمل زہد و تقویٰ اور خلوص و للہیت کی بناء پر ہمیشہ یاد آتے ہیں انہیں شخصیات میں ایک فکر نانوتوی کے سچے امین خانوادہ ...

تیرے ہی دم سے ہے گلشن میں ہر طرف رونق عاصم طاہر اعظمی ایڈیٹر آئی این اے نیوز نیوز اعظم گڑھ 7860601011 9307861011

Image
  تیرے ہی دم سے ہے گلشن میں ہر طرف رونق عاصم طاہر اعظمی   ایڈیٹر آئی این اے نیوز نیوز اعظم گڑھ  7860601011  9307861011  ہمارا معاشرہ سال کے جن ایام کو خصوصی اہمیت دیتاہے ، ان میں سےایک یومِ اساتذہ بھی ہے، جو 5ستمبر کو ہر سال پورے ملک میں منایاجاتاہے۔ اس موقع پر جلسے ، مذاکرے اور اس نوعیت کے مختلف رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کرکے ایک قابل احترام اور مقدس پیشہ میں مصروف اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتاہے ہم سب جانتے ہیں کہ یہ یادگار دن یعنی ٹیچرس ڈے ہندوستان کے پہلے نائب صدر اور دوسرے صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم ِ پیدا ئش پر منایا جاتاہے۔ آپ ایک استاذ کی حیثیت سے ترقی کرکے صدر جمہوریہ کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ خود کو استاد کہلانا پسند کرتے تھے۔ وہ نہایت منکسر المزاج تھے۔ ان کا لباس سفید کوٹ، پگڑی اور دھوتی ہوا کرتاتھا۔ وہ اپنے طلبا میں اتنے مقبول تھے کہ یونیورسٹی سے رخصت ہونے پر طلبا ایک گھوڑا گاڑی کو سجا کر لائے ، اس میں انہیں سوارکرکے گھوڑوں کے بجائے اپنے کاندھوں پر کھینچ کر اسٹیشن لئے گئے اور نمناک آنکھوں کے ساتھ عزت و احترام سے رخ...

اب بَہار آئی تو کہتے ہیں ترا کام نہیں تحریر: عاصم طاہر اعظمی ایڈیٹر آئی این اے نیوز اعظم گڑھ 7860601011

Image
اب بَہار آئی تو کہتے ہیں ترا کام نہیں تحریر: عاصم طاہر اعظمی  ایڈیٹر آئی این اے نیوز اعظم گڑھ  7860601011 وطن عزیز کی جشنِ آزادی 15 اگست کوبڑے ہی شان و شوکت دھوم دھام سے منائی جاتی ہے،ہندوستان کی تحریک آزادی میں مسلمانوں خاص کر علمائے کرام کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے، ساتھ ہی ساتھ مدارس اسلامیہ بھی اس میں شانہ بشانہ شامل تھے، جنگ آزادی کی داستان بہت طویل اور انتہائی دردناک ہے جس کا احاطہ ایک چھوٹے سے مضمون میں ممکن نہیں، ہندوستان کی تحریک آزادی کی ایک سچی حقیقت یہ بھی ہے کہ علمائے کرام نے اس جنگ کو جہاد کا نام دیا تھا، 1857ء میں علمائے کرام نے جو جہاد کا فتویٰ دیا اور اس کی خوب تشہیر پورے ملک میں کی گئی جس سے پورے ملک میں آزادی کی لہر دوڑ گئی، علمائے کرام کے ساتھ ساتھ عام مسلمانوں نے بھی اس جنگِ آزادی میں دل و جان سے حصہ لیا اور انتہائی درجہ کی تکلیفیں برداشت کیں اور ہزاروں علمائے کرام کو انگریزوں نے جوشِ انتقام میں پھانسی پر لٹکا دیا اور علمائے کرام نے بڑے عزم و حوصلہ سے مسکراتے ہوئے پھانسی کے پھندوں کو قبول کر لیا تھا،  آزادی وطن کا جذبہ اور وسیع منصوبہ ...

عید قرباں __عشق الٰہی کا عظیم مظہر ✍️ عاصم طاہر اعظمی ایڈیٹر آئی این اے نیوز اعظم گڑھ

Image
عید قرباں __عشق الٰہی کا عظیم مظہر ✍️ عاصم طاہر اعظمی ایڈیٹر آئی این اے نیوز اعظم گڑھ +91 7860601011 عید قرباں اسلام کا دوسرا عظیم تہوار ہے جو اپنی اہمیت ،فضیلت ،معنویت،اور روحا نیت  کے حوالے سے منفرد شنا خت اور خصوصیات کا حامل ہے، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا عمل ایک طرف قرب خداوندی رضائے الہی اور پروردگار عالم کی خوشنودی کا با عث ہے تودوسری طرف ہر قدم پر سرفروشی، قربا نی، جاں نثاری اور صبر وشکر سے لبریز ہونے کے پیغام سے سرشار ہے، قربانی ایک ایسا عمل ہے جو امت مسلمہ کی طرح سابقہ امتوں کی متنوع عبادات کا اٹوٹ حصہ رہا ہے ،البتہ طریقہ کار اور قبولیت کے مدار و شرائط مختلف رہے ہیں، یہود ونصاری کے ہاں بھی قربا نی کا تصور ملتا ہے، ایرانیوں کے یہاں بھی فلسفہ قربا نی موجود ہے ،اور ہندوستان کے دیگر مذا ہب کے یہاں بھی قربا نی کا عملی اظہار ہو تا ہے، اور اسے مختلف الفاظ کا لباس پہنا کے کسی نے نروان،تو کسی نے بلیدان،اور کسی نے بھینٹ ،سے مو سوم کیا ہے مذہب اسلام میں اسے قربانی اور نحر کے سا تھ مختص کیا گیا ہے، احادیث مبارکہ میں قربانی کی بے شمار فضیلتیں بیان کی گئی ہیں، ام المومنین حض...

حقہ نوشی جان لیوا فیشن ✍️ عاصم طاہر اعظمی ایڈیٹر آئی این اے نیوز اعظم گڑھ 786 060 1011 930 786 1011

Image
حقہ نوشی جان لیوا فیشن ✍️ عاصم طاہر اعظمی ایڈیٹر آئی این اے نیوز اعظم گڑھ 786 060 1011 930 786 1011 اس مختصر سی زندگی میں صحت بہت بڑی نعمت ہے،یہ متاع اگر زندگی کے ساتھ ہے'تو کائنات کی ہر شے خوبصورت ہے'، پر بہار ہے'، جانفزا ہے اور اگر زندگی اس نعمت سے خالی ہے تو دنیا کی تمام رنگینیاں بے کیف ہیں، زمین پر بکھرے ہوئے قدرتی جلؤوں میں کہیں کشش نظر نہیں آتی ہے،یہی وجہ ہے'کہ ہر وہ چیز جس میں انسانی اجسام کو ضرر لاحق ہوسکتا ہے، یا وہ صحت کی تباہی کا زینہ ہے تو اسلام اس کے استعمال پر پابندی لگا دیتا ہے، اور یہ پابندی جہاں فطرت کا تقاضا ہے وہیں زندگی کے تحفظ کی بھی آواز ہے'، اس لیے کہ حقہ نوشی یا دیگر منشیات جو معاشرے کا تہذیبی حصہ سمجھی جاتی ہیں' ان میں نسبتاً حقہ نوشی جسم وذہن پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے، انہیں چیزوں کا عادی شخص رفتہ رفتہ مے کشی کی تباہ کن گلیوں میں پہونچتا ہے'اور عقل وخرد کے ساتھ ایمان وعمل کا اثاثہ بھی میخانوں کی نذر کرکے کہیں سرراہ۔۔۔کہیں فٹ پاتھ۔۔۔کسی چوراہے۔۔۔۔اور کسی نکڑ پر زندگی اور اس کی عصمتوں کو نیلام کر جاتا ہے۔ آج کل جوانی ک...

*لاک ڈاؤن میں رمضان المبارک کی آمد* *✍️ عاصم طاہر اعظمی* *+91 7860601011* *asimtahirazmi786.blogspot.com*

Image
*لاک ڈاؤن میں رمضان المبارک کی آمد* *✍️ عاصم طاہر اعظمی* *+91 7860601011* *asimtahirazmi786.blogspot.com* رمضان اللہ کی طرف سے عطا کردہ بے شمار انعامات میں سے ایک عظیم نعمت ہے، عین ممکن ہے کہ اس رمضان کے بعد اللہ تعالیٰ کئی اور رمضان ہمیں عطاء فرمائے اور یہ بھی عین ممکن ہے کہ یہ رمضان ہماری زندگیوں کا آخری رمضان ہو ، ​ یہ رمضان بھی پہلے والے کئی رمضانوں کی طرح گذر تو جائے گا لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا ہم نے صدق دل سے عہد کیا ہے'کہ یہ رمضان اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی اطاعت میں گزاریں گے؟ اور اسے دنیا کی کامیابی کے ساتھ آخرت کی کامرانیوں کا مضبوط وسیلہ اور دونوں جہانوں میں ترقی کا زینہ بنائیں گے؟ اور اس سے بڑھ کر غور کرنے اور سمجھنے والی بات یہ ہے کہ رمضان میں اگر ہم نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی اطاعت اختیار کی تو کیا رمضان کے بعد ہم اُس اطاعت پر قائم رہنے کا عزم کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو الحمد للہ  یہ انتہائی سعادت اور فیروز مندی کی بات ہے ، اور اگر نہیں تو یقینا بہت نقصان اور ہر لحاظ سے خسارے  کا سودا  ہے، جو ...

دیارِ مغرب سے ملنے والی غیر مہذب وناشائستہ روایت "اپریل فول"

Image
دیارِ مغرب سے ملنے والی غیر مہذب وناشائستہ روایت "اپریل فول" عاصم طاہر اعظمی ✍️✍️ asimtahirazmi786.blogspot.com 7860601011 9307861011 مشرقی اقوام کو دیار مغرب سے ملنے والی غیر مہذب وناشائستہ روایات میں ایک بڑی روایت”اپریل فول“ کہلاتی ہے، ہر سال یکم اپریل کو مرد وزن آپس میں ایک دوسرے کو جھوٹ بول کر واہیات پھیلا کر بے وقوف بناتے ہیں ایک دوست دوسرے دوست کو مٹھائی کھلانے کے بہانے بدمزہ چیز کھلا کر احمق بناتا ہے کوئی اپنے دوست احباب اوررشتہ داروں کو اپنے ہی کسی عزیز کے مرنے کی جھوٹی خبر دے کر انہیں رنج وغم میں مبتلا کرجاتا ہے اور کوئی اسی طرح کی جٹ پٹی خبر پھیلاکر لوگوں کا تمسخر اڑاتا ہے- انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ہم دینِ اسلام کی روشن تعلیمات کو پسِ پشت ڈال کر مادر پدر آزاد اغیار کی بے ہودہ اور بد تہذیب عادات و اطوار کے گرویدہ بنتے چلے جارہے ہیں، دینِ اسلام ہمیں جھوٹ بولنے سے منع کرتا ہے، اس کے باوجود ہم یکم اپریل کے دن یہود و نصاریٰ کی نقالی کرتے ہوئے جھوٹ بول کر اپنے احباب واقرباءکو بے وقوف بناتے اور ان کی دل آزاری کا باعث بنتے ہیں ،اور پھر اپنے اس گناہ کو فخریہ...

*کورونا کا قہر، احتیاطی تدابیر جان ہے تو جہان ہے* *عاصم طاہر اعظمی*

Image
*کورونا کا قہر، احتیاطی تدابیر جان ہے تو جہان ہے* *عاصم طاہر اعظمی* 7860601011 9307861011 کورونا کے قہر سے اس وقت پوری دنیا میں عجیب سی ہلچل مچی ہوئی ہے آج سے تین مہینے قبل چین کی سرزمین سے 19 دسمبر 2019 کو کورونا نامی وائرس نمودار ہونے والا  اس وقت تقریباً پوری دنیا میں اپنا اثر بکھیر چکا ہے تین مہینے کی دن و رات کوششوں کے بعد چین نے اب جاکر اس وائرس کو روکنے میں کامیاب ہوا ہے جب یہ وائرس چین میں شروع ہوا تھا تو اس وقت پوری دنیا چین کا مزاق اڑا رہی تھی اور کھلے لفظوں میں کھ رہی تھی کہ اچھا ہوا یہ وائرس آیا ہے وہاں یہ تھا وہاں وہ تھا لیکن اب جب کہ یہ وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا ہے سب کہ آوازیں بند ہونے کے ساتھ ساتھ ملکوں تک بند کرنا پڑرہا ہے ہر طرح کہ آمد و رفت معطل کردی گئیں ہیں شہروں کی تمام دکانیں بھی بند تمام گلیوں میں سناٹا پسرا ہے گویا یوں کھ لیں کہ شہروں کی تمام رنگینیاں گل ہوگئی ہیں ہر طرف اجڑا ویران سا منظر دکھ رہا ہے جہاں سے روزآنہ گزرنا مشکل ہوتا تھا آج وہاں آدم ہیں نہ آدم زاد اتنا سب کچھ ہونے کے بعد پھر بھی کورونا اپنا پیر جماتے چلا جارہا ہے روزانہ کورونا کے ...

نسلی تعصب، فرقہ پرستی اور مذہبی جنونیت کی تازہ مثال دہلی لہو لہو

Image
 نسلی تعصب، فرقہ پرستی اور مذہبی جنونیت کی تازہ مثال دہلی لہو لہو عاصم طاہر اعظمی 7860601011 9307861011 بھارتی میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران تشدد بھارت کا اصل اور شرمناک چہرہ بھرپور انداز میں ایکسپوز کیا ہے۔  میڈیا کے مطابق جہاں ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دورہ کیا، تو وہیں دوسری طرف دہلی دنگے فساد کی زد میں رہا۔ دہلی کے مسلمان شہریت کے متنازع قانون کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرے کرنے لگے جبکہ آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسلمانوں پر حملوں کا آغاز کردیا۔                     روزنامہ الحیات رانچی جھارکھنڈ  میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جب ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانیا ٹرمپ کو نئی دہلی میں سرکاری اسکول کا دورہ کروایا جا رہا تھا، عین اسی وقت دہلی کے مختلف علاقوں میں میں ہندوانتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کردیا، آر ایس ایس کے غنڈوں نے دہلی میں مساجد کو بھی شہید کرنا شروع کردیا۔ ہندوانتہا پسندوں نے اشوک نگر کی مسجد میں لاؤڈ اسپیکر اکھاڑ دیئے اور مینار پر بھارتی جھنڈے لہرا دییے،...

جشنِ جمہور بہر طور منانا ہوگا تحریر: عاصم طاہر اعظمی

Image

اے نئے سال بتا تجھ میں نیا پن کیا ہے ؟ تحریر: عاصم طاہر اعظمی

Image
اے نئے سال بتا تجھ میں نیا پن کیا ہے ؟ تحریر: عاصم طاہر اعظمی 786 060 1011 930 786 1011 ـــــــــــــــــــــــــــــ تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئی ورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی فیض لدھیانوی نئے سال کی آمد کو لوگ ایک جشن کے طور پر مناتے ہیں ۔ یہ ایک سال کو الوداع کہہ کر دوسرے سال کو استقبال کرنے کا موقع ہوتا ہے ۔ یہ زندگی میں وہ واحد لمحات ہوتے ہیں جب انسان زندگی کے گزرنے اور فنا کی طرف بڑھنے کے احساس کو بھول کر ایک لمحاتی سرشاری میں محو ہوجاتا ہے جس میں وہ تمام اخلاقی اقدار کو پامال کرتے ہوئے آخری حدوں سے گزر جانے میں ذرا سا تامل محسوس نہیں کرتے جن بیہودہ حرکات و سکنات کی وجہ سے کبھی مسلمان اہل مغرب کو شرم و عار دلاتے تھے اب وہ خود اس بے حیائی کی دوڑ میں زیادہ سے زیادہ آگے بڑھنے کو مضطرب ہے نہ اس وقت قرآنی تعلیمات انہیں یاد رہتی اور نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت نہ اسراف سے بچنے کی فکر اور نہ ہی ضیاع وقت پر شرمندگی جب کہ وقت ایک قیمتی بیش بہا نعمت ہے یہ ایک ایسی نعمت ہے جو ایک مرتبہ گزر جائے دوبارہ واپس آنا ممکن ہی نہیں بلکہ محال ہے گزرتے ہوئے ...

ہم امن و سکوں کے داعی ہیں سب ظلم مٹا کر دم لیں گے ✍✍✍ عاصم طاہر اعظمی

Image
ہم امن و سکوں کے داعی ہیں سب ظلم مٹا کر دم لیں گے ✍✍✍ عاصم طاہر اعظمی آج ہم کس ہندوستان میں سانس لے رہے ہیں کیا اسی ہندوستان کو دیکھنے کے لیے بلا تفریق مذہب و ملت ہمارے آباؤ و اجداد نے قربانیاں دی تھیں؟ جس گلستاں کو ہندو مسلم سکھ اور عیسائی نے مل کر اپنے سرفروشانہ جذبے، جان کی بازی اور آرام کی زندگی کو ٹھکرا کر موت کی زندگی کو خوشی بخوشی قبول کرلیا تھا، تاکہ ہماری آنے والی نسلیں چین و سکون سے زندگی بسر کرسکیں، مگر آج ایک خاص گروپ اور نظریے کے سنگ دل اور نفرت کے پرستار لوگوں نے جن کے قائدین انگریزوں کے وفادار غلام تھے، اب وہی حکومت کا باگ ڈور تھام کر ہمیں غیر ملکی اور گھس پٹھیا کھ کر این آر سی اور سی اے بی کے آڑ میں باہر اور ڈی ٹینشن ہوم میں بھرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں لگے ہوئے ہیں جب آسام میں این آر سی لاگو کیا گیا تو بعض دانشوروں نے شک ظاہر کیا تھا کہ یہ مسلمانوں پر ان ڈائریکٹ حملہ کیا جارہا ہے مگر جب این آر سی کی فہرست جاری کی گئی تو تقریباً 19 لاکھ لوگ اس فہرست سے باہر ہوگئے جس میں 14 لاکھ کے قریب خود ہندو مذہب کے لوگ تھے تب چینلوں اور اخبار والوں نے دانشوروں ...

پروانچل سے ہماچل تک (سفر نامہ شملہ) از قلم _عاصم طاہر اعظمی

Image
پروانچل سے ہماچل تک (سفر نامہ شملہ) عاصم طاہر اعظمی 7860601011 وادی ہماچل اپنے قدرتی حسن کی بدولت ملکہ حسن کہلانے والے ہندوستان  کی خوبصورت ترین وادی "شملہ" ہماچل پردیش کے ماتھے کا جھومر ہے، جہاں صرف اور صرف سکون ہے چنار کے گھنے درخت دونوں اطراف کے گھنے جنگلوں کو  گھرے ہیں، پہاڑوں کے سائے، قدرتی چشموں اور  جگہ جگہ رواں صاف و شفاف پانی کے باعث اس علاقے کو ہندوستان کے خوبصورت ترین علاقوں میں شامل کیا جاتا ہے، ہماچل پردیش کے دامن میں واقع ملکہ حسن وادی شملہ کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین وادیوں میں ہوتا ہے جہاں سال بھر موسم ٹھنڈا اور سرد رہتا ہے اگر ایک طرف ہندوستان کے دوسرے علاقے میں موسمِ گرما اپنا اثر بکھیر رہا ہوتا ہے تو وہیں اس علاقے میں گرمی نام کی کوئی چیز نہیں رہتی ہے ٹھنڈے اور سرسبز پہاڑ، گھنے جنگلات، جنگلی گلابوں اور سرسبز مخملی گھاس کے وسیع و عریض میدان ہیں۔  جہاں تک نظر جاتی ہے سبزہ ہی سبزہ ہے جیسے سبز رنگ ان پہاڑوں پہ انڈیل دیا گیا ہو یا انہوں نے خود ہی سبزے کی چادر اوڑھ لی ہو۔ قدرت کے اس حسین شاہکار کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے آپ کسی جا...