نصرت جہاں کی شادی سے زائرہ وسیم کی آزادی تک
*نصرت جہاں کی شادی سے زائرہ وسیم کی آزادی تک* *عاصم طاہر اعظمی* فلمی دنیا میں جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے والی دومسلم اداکارہ ایک کا تعلق ریاست مغربی بنگال سے تو دوسری کا تعلق ریاست جموں کشمیر سے ہے پچھلے کچھ دنوں سے دونوں کے تذکرے ہر خاص و عام کی زبان کی زینت بنے ہوئے ہیں اور یہ تذکرے یہیں تک نہیں بلکہ پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، اور سوشل میڈیا پر بھی چھائے ہوئے ہیں ہر عام و خاص اپنی اپنی ذھنیت کے مطابق دونوں اداکاروں پر کمنٹس بھی کررہے ہیں پہلی مسلم اداکارہ 29 سالہ نصرت جہاں جو ابھی لوک سبھا الیکشن میں ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن میں کامیاب ہوکر پہلی مرتبہ ایم پی بنیں اور کامیاب ہونے کے فوراً بعد ابھی حلف سیشن بھی نہیں ہوا تھا کہ اپنے بوائے فرینڈ نکھل جین سے شادی کی خبر وائرل کردی اور اس کے کچھ ہی دنوں بعد نصرت جہاں کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی نصرت جہاں نے اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نکھل جین کے ساتھ شادی کرکے بہت خوش ہوں اب اس سے صاف یہی مطلب نکلتا ہے کہ انھوں نے دین اسلام کو الوداع کھ دیا ہے اور یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا اور ویسے بھی دین اسلام ...