6 دسمبر یومِ انہدام بابری مسجد تاریخ ہند کا المناک دن
دسمبریومِ انہدام بابری 6مسجد تاریخِ ہند کا المناک دن! تحریر: عاصم طاہر اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــــ مسلمانوں کی زندگی میں مساجد کا مقام و مرتبہ انتہائی بلند اور اثر انگیز ہےکعبتہ اللہ، بیت اللہ، جنت کا باغ وغیرہ جیسے الفاط کے ساتھ یاد کیا جاتاہے زندگی کے تمام شعبۂ جات کو مسجد کی مرکزیت سے جوڑنے کی روایات حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت سے ثابت ہے، دور زوال کاایک المیہ یہ بھی ہے کہ مساجد مرثیہ خواں ہیں نمازیوں کے لیے دیگر معاملات کے مراکز اوصاف حجازی سے ٹوٹتے و بکھرتے رہے جنہیں آج تک دوام نہیں ہے عبادت کی تشریحات اب نمازوں اور مساجد کو خوبصورت بنانے تک ہی رہ گئیں ورنہ اس کا مفہوم تو زندگی کی ہرجنبش وحرکت پر محیط ہے عہدِوسطیٰ میں مسلمانوں کے زیر نگیں جو علاقے آئے وہاں پوری شریعت کا نفاذ تو نہ ہوسکا البتہ مساجد و محلات کی تعمیرات باعث افتخار بنیں جب سیاسی زوال موجِ خوں بن کر سروں سے گزرا تو چودہ طبق روشن ہوگئے مساجد کہیں تالے، کہیں اصطبل ، کہیں کلب کہیں کلیسا اور کہیں مندروں کے مظاہربن گئیں ترکی، اسپین ، فرانس ، پرتگال، مشرقی یورپ، تاشقند، س...