Posts

Showing posts with the label دلچسپ سفر نامے

پروانچل سے ہماچل تک (سفر نامہ شملہ) از قلم _عاصم طاہر اعظمی

Image
پروانچل سے ہماچل تک (سفر نامہ شملہ) عاصم طاہر اعظمی 7860601011 وادی ہماچل اپنے قدرتی حسن کی بدولت ملکہ حسن کہلانے والے ہندوستان  کی خوبصورت ترین وادی "شملہ" ہماچل پردیش کے ماتھے کا جھومر ہے، جہاں صرف اور صرف سکون ہے چنار کے گھنے درخت دونوں اطراف کے گھنے جنگلوں کو  گھرے ہیں، پہاڑوں کے سائے، قدرتی چشموں اور  جگہ جگہ رواں صاف و شفاف پانی کے باعث اس علاقے کو ہندوستان کے خوبصورت ترین علاقوں میں شامل کیا جاتا ہے، ہماچل پردیش کے دامن میں واقع ملکہ حسن وادی شملہ کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین وادیوں میں ہوتا ہے جہاں سال بھر موسم ٹھنڈا اور سرد رہتا ہے اگر ایک طرف ہندوستان کے دوسرے علاقے میں موسمِ گرما اپنا اثر بکھیر رہا ہوتا ہے تو وہیں اس علاقے میں گرمی نام کی کوئی چیز نہیں رہتی ہے ٹھنڈے اور سرسبز پہاڑ، گھنے جنگلات، جنگلی گلابوں اور سرسبز مخملی گھاس کے وسیع و عریض میدان ہیں۔  جہاں تک نظر جاتی ہے سبزہ ہی سبزہ ہے جیسے سبز رنگ ان پہاڑوں پہ انڈیل دیا گیا ہو یا انہوں نے خود ہی سبزے کی چادر اوڑھ لی ہو۔ قدرت کے اس حسین شاہکار کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے آپ کسی جا...

اکشر دھام مندر و جامع مسجد دہلی کا ایک سیاحتی سفر، ایک تجزیہ

Image
اکشر دھام مندر و جامع مسجد دہلی کا ایک سیاحتی سفر، ایک تجزیہ! تحریر: عاصم طاہر اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــــ ابھی کل ہی کی بات ہے (23/3/18)کہ اپنے دو ساتھی (ایوب اعظمی) اور (عبدالحفيظ اعظمی) کے ساتھ دہلی کے سفر پر تھا، سفر کا آغاز بروز جمعرات دوپہر سے ہوا، انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داروں کی طرف ہم لوگوں کو مدرسہ بیت العلوم جعفرآباد،مدرسہ امینہ دہلی، اور دہلی جمعیت دفتر جانے کا حکم ملا، بہر حال ہم لوگوں نے یہ طے کیا کہ ان تمام جگہوں پر جا کر وہاں کے ذمہ داران سے مل کر آج ہی فرصت لے لینگے، الحمد للہ اسی دن ان حضرات سے مل کر اپنی ذمہ داری کو نبھایا اور دیر رات تک فارغ ہوگئے، اب ہمارے پاس جمعہ کا دن پورا بچا اور چھٹی بھی تھی،  یہی ہوا کہ انشاءاللہ دن بھر گھوم کر شام میں واپس انسٹی ٹیوٹ واپس ہوجائیں گے، خیر امید سے زیادہ ویسا ہی ہوا صبح دیر تک سونے کے بعد بیدار ہوئے ناشتے وغیرہ سے فراغت کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اب کون سی جگہ گھومنے چلیں گے دہلی کی مشہور جگہیں تو ہماری گھومی ہوئی ہیں ایوب صاحب نے بہت دیر سے صرف اور صرف کوئی ایسی جگہ کی تلاشی میں مصروف تھے کہ جہاں ہم میں ...

یوگا نگری کا ایک یادگار سفر

Image
*یوگا نگری کا ایک یادگار سفر *     *عاصم طاہر اعظمی * بس یوں ہی تذکرہ چھڑا کہ چلو کہیں گھومنے چلتے ہیں کسی نے کچھ مشورہ دیا تو کسی نے کچھ اخیر میں میں نے بھی ایک نام پیش کیا اور کہا کہ یہ بھی مشورہ ہے  دوستوں نے علامہ گوگل پر اس نام کو سرچ کیا اور اس جگہ کی تصویریں دیکھیں کافی حد تک اس جگہ کو پسند کیا، اور واقعی وہ میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک تھی، بہت پہلے سے اس جگہ کے بارے میں سوچ رکھا کہ اگر خدا نے چاہا تو اس جگہ ضرور گھومنے جاؤں گا، میرے ایک غیر مسلم دوست نے اس جگہ کے بارے میں بہت کچھ بتایا کہ وہ جگہ ہماری مقدس جگہوں میں سے ایک ہےاور وہاں کی مختصر تاریخ بھی بتائی تھی، بالآخر دوستوں نے وہیں جانے کا فیصلہ بھی کیا، اور وہ جگہ ریاست اتراکھنڈ کی دارالحکومت دہرادون سے تھوڑی دور پر واقع *رشی کیش* نام کا ایک خوبصورت قصبہ تھا، کچھ احباب کو جانے کی اتنی جلدی تھی کہ کھ رہے تھے کہ آج ہی نکل چلو پر شاید کہ وہ سفر کی مشکلات سے نا آشنا تھے بالآخر بسیارِ تلاش کے بعد بھی کسی ٹرین میں ٹکٹ نہیں ملا کافی کوششوں کے بعد نتیجہ سعی لاحاصل رہا، نتیجتاً بغیر ٹکٹ ہم لوگوں نے ...