Posts

Showing posts from March, 2019

اکشر دھام مندر و جامع مسجد دہلی کا ایک سیاحتی سفر، ایک تجزیہ

Image
اکشر دھام مندر و جامع مسجد دہلی کا ایک سیاحتی سفر، ایک تجزیہ! تحریر: عاصم طاہر اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــــ ابھی کل ہی کی بات ہے (23/3/18)کہ اپنے دو ساتھی (ایوب اعظمی) اور (عبدالحفيظ اعظمی) کے ساتھ دہلی کے سفر پر تھا، سفر کا آغاز بروز جمعرات دوپہر سے ہوا، انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داروں کی طرف ہم لوگوں کو مدرسہ بیت العلوم جعفرآباد،مدرسہ امینہ دہلی، اور دہلی جمعیت دفتر جانے کا حکم ملا، بہر حال ہم لوگوں نے یہ طے کیا کہ ان تمام جگہوں پر جا کر وہاں کے ذمہ داران سے مل کر آج ہی فرصت لے لینگے، الحمد للہ اسی دن ان حضرات سے مل کر اپنی ذمہ داری کو نبھایا اور دیر رات تک فارغ ہوگئے، اب ہمارے پاس جمعہ کا دن پورا بچا اور چھٹی بھی تھی،  یہی ہوا کہ انشاءاللہ دن بھر گھوم کر شام میں واپس انسٹی ٹیوٹ واپس ہوجائیں گے، خیر امید سے زیادہ ویسا ہی ہوا صبح دیر تک سونے کے بعد بیدار ہوئے ناشتے وغیرہ سے فراغت کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اب کون سی جگہ گھومنے چلیں گے دہلی کی مشہور جگہیں تو ہماری گھومی ہوئی ہیں ایوب صاحب نے بہت دیر سے صرف اور صرف کوئی ایسی جگہ کی تلاشی میں مصروف تھے کہ جہاں ہم میں ...

زندگی میں بیکار مت بیٹھیے

Image
محمد عاصم اعظمی ریسرچ اسکالر حجتہ الاسلام اکیڈمی دارالعلوم وقف زندگی میں کچھ نہ کچھ کرتے رہیے بیکار مت بیٹھئے کچھ کام کیجئے کام کرتے رہنے میں سہولت ہے اپنے آپ کو کسی کام میں مشغول رکھئے سہولت وآرام مشغول رکھنے ہی میں ہے خالی انسان شیطان کا نشانہ ہوتا ہے شیطان کے قبضے میں آجاتا ہے تو اسی وقت سے اللہ اور کے رسول کی نافرمانی کرنے لگتا ہے جو بھی ہو جتنا بھی ہو اپنی استطاعت کے کے بقدر کرتے رہنا چاہیے جو بھی اور جتنا کچھ بھی ہوجائے کم ہے یہ فلسفہ زندگی ہے خالی بیٹھیں گے تو دماغ فاسد خیالات کا گھر بنے گا بدگمانیاں جڑ پکڑیں گی وساوس کوراہ ملیں گی اندیشے سر پر منڈلائیں گے خطرات میں گھرے رہیں گے کچھ کیجیے خود کو مصروف رکھئے اپنے آپ کو ہر وقت کسی نہ کسی کام میں مشغول رکھیے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ہرگز نہیں بیٹھنا چاہیے یہ کمزور اور مجبور ہونے کی نشانی ہے جنہیں آگے بڑھنا رہتا ہے محنت کرتے رہتے ہیں پروان چڑھتے رہتے ہیں کتوں کے بھونکنے سے مسافر اپنا سفر ختم نہیں کرتے ایسے ہی آدمی جب ترقی کرتا ہے تو جلنے والے بھی بہت ہوجاتے ہیں لیکن وہ لوگ جلنے میں رہ جاتے ہیں اور وہ ترقی کرجاتا ہے  واضح رہ...

زندگی نمایاں اور مثالی بنائیے

Image
تحریر محمد عاصم اعظمی ریسرچ اسکالر حجتہ الاسلام اکیڈمی دارالعلوم وقف ديوبند کامیاب زندگی کے لیے صلاحیت سے زیادہ لگن کی ضرورت ہے  اس زندگی میں اپنے آپ کو کھپانے کی ضرورت ہے بہت سے صلاحیت مند ناکام اور پریشان ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں جو صلاحیت انسان کو آگے بڑھاتی ہے آگے بڑھنے میں جو جذبہ درکار ہے وہ ان میں سرے سے موجود ہی نہیں اس لیے وہ صلاحیتوں کی چادر اوڑھے ایک گوشے میں بیٹھے رہتے ہیں ایسے لوگ اپنی ذات کے قیدی ہیں انہوں نے ایک حد متعین کی ہے جس سے باہر نکلنا نہیں چاہتے یہی وجہ ہے کہ ان کی صلاحیتوں کے درخت پر کبھی پھل نمودار نہیں ہوتا، اور اس کے بر عکس ایک دوسرا شخص ہے جس کی صلاحیت معمولی ہوتی ہے مگر وہ زندگی میں کچھ حاصل کرنے اور کچھ پانے کے لیے دیوانہ ہے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہونے کے لیے ایسی لگن رکھتا ہے اور اس میں انتھک کوشش بھی کرتا ہے جو مثالی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ کامیابی اس کے قدم چومتی ہے وہ صبح دیکھتا ہے نہ شام اسے گرمی کی پرواہ ہے نہ سردی کی وہ صرف یہ دیکھتا ہے کہ دن کیسے گزر گیا اور رات کتنی بیت گئی وہ اپنے کام کو اپنے اوپر ایک دھن کی طرح ہر وقت س...