Posts

Showing posts from February, 2020

نسلی تعصب، فرقہ پرستی اور مذہبی جنونیت کی تازہ مثال دہلی لہو لہو

Image
 نسلی تعصب، فرقہ پرستی اور مذہبی جنونیت کی تازہ مثال دہلی لہو لہو عاصم طاہر اعظمی 7860601011 9307861011 بھارتی میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران تشدد بھارت کا اصل اور شرمناک چہرہ بھرپور انداز میں ایکسپوز کیا ہے۔  میڈیا کے مطابق جہاں ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دورہ کیا، تو وہیں دوسری طرف دہلی دنگے فساد کی زد میں رہا۔ دہلی کے مسلمان شہریت کے متنازع قانون کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرے کرنے لگے جبکہ آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسلمانوں پر حملوں کا آغاز کردیا۔                     روزنامہ الحیات رانچی جھارکھنڈ  میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جب ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانیا ٹرمپ کو نئی دہلی میں سرکاری اسکول کا دورہ کروایا جا رہا تھا، عین اسی وقت دہلی کے مختلف علاقوں میں میں ہندوانتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کردیا، آر ایس ایس کے غنڈوں نے دہلی میں مساجد کو بھی شہید کرنا شروع کردیا۔ ہندوانتہا پسندوں نے اشوک نگر کی مسجد میں لاؤڈ اسپیکر اکھاڑ دیئے اور مینار پر بھارتی جھنڈے لہرا دییے،...