اب بَہار آئی تو کہتے ہیں ترا کام نہیں تحریر: عاصم طاہر اعظمی ایڈیٹر آئی این اے نیوز اعظم گڑھ 7860601011
اب بَہار آئی تو کہتے ہیں ترا کام نہیں تحریر: عاصم طاہر اعظمی ایڈیٹر آئی این اے نیوز اعظم گڑھ 7860601011 وطن عزیز کی جشنِ آزادی 15 اگست کوبڑے ہی شان و شوکت دھوم دھام سے منائی جاتی ہے،ہندوستان کی تحریک آزادی میں مسلمانوں خاص کر علمائے کرام کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے، ساتھ ہی ساتھ مدارس اسلامیہ بھی اس میں شانہ بشانہ شامل تھے، جنگ آزادی کی داستان بہت طویل اور انتہائی دردناک ہے جس کا احاطہ ایک چھوٹے سے مضمون میں ممکن نہیں، ہندوستان کی تحریک آزادی کی ایک سچی حقیقت یہ بھی ہے کہ علمائے کرام نے اس جنگ کو جہاد کا نام دیا تھا، 1857ء میں علمائے کرام نے جو جہاد کا فتویٰ دیا اور اس کی خوب تشہیر پورے ملک میں کی گئی جس سے پورے ملک میں آزادی کی لہر دوڑ گئی، علمائے کرام کے ساتھ ساتھ عام مسلمانوں نے بھی اس جنگِ آزادی میں دل و جان سے حصہ لیا اور انتہائی درجہ کی تکلیفیں برداشت کیں اور ہزاروں علمائے کرام کو انگریزوں نے جوشِ انتقام میں پھانسی پر لٹکا دیا اور علمائے کرام نے بڑے عزم و حوصلہ سے مسکراتے ہوئے پھانسی کے پھندوں کو قبول کر لیا تھا، آزادی وطن کا جذبہ اور وسیع منصوبہ ...