Posts

Showing posts from July, 2020

عید قرباں __عشق الٰہی کا عظیم مظہر ✍️ عاصم طاہر اعظمی ایڈیٹر آئی این اے نیوز اعظم گڑھ

Image
عید قرباں __عشق الٰہی کا عظیم مظہر ✍️ عاصم طاہر اعظمی ایڈیٹر آئی این اے نیوز اعظم گڑھ +91 7860601011 عید قرباں اسلام کا دوسرا عظیم تہوار ہے جو اپنی اہمیت ،فضیلت ،معنویت،اور روحا نیت  کے حوالے سے منفرد شنا خت اور خصوصیات کا حامل ہے، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا عمل ایک طرف قرب خداوندی رضائے الہی اور پروردگار عالم کی خوشنودی کا با عث ہے تودوسری طرف ہر قدم پر سرفروشی، قربا نی، جاں نثاری اور صبر وشکر سے لبریز ہونے کے پیغام سے سرشار ہے، قربانی ایک ایسا عمل ہے جو امت مسلمہ کی طرح سابقہ امتوں کی متنوع عبادات کا اٹوٹ حصہ رہا ہے ،البتہ طریقہ کار اور قبولیت کے مدار و شرائط مختلف رہے ہیں، یہود ونصاری کے ہاں بھی قربا نی کا تصور ملتا ہے، ایرانیوں کے یہاں بھی فلسفہ قربا نی موجود ہے ،اور ہندوستان کے دیگر مذا ہب کے یہاں بھی قربا نی کا عملی اظہار ہو تا ہے، اور اسے مختلف الفاظ کا لباس پہنا کے کسی نے نروان،تو کسی نے بلیدان،اور کسی نے بھینٹ ،سے مو سوم کیا ہے مذہب اسلام میں اسے قربانی اور نحر کے سا تھ مختص کیا گیا ہے، احادیث مبارکہ میں قربانی کی بے شمار فضیلتیں بیان کی گئی ہیں، ام المومنین حض...

حقہ نوشی جان لیوا فیشن ✍️ عاصم طاہر اعظمی ایڈیٹر آئی این اے نیوز اعظم گڑھ 786 060 1011 930 786 1011

Image
حقہ نوشی جان لیوا فیشن ✍️ عاصم طاہر اعظمی ایڈیٹر آئی این اے نیوز اعظم گڑھ 786 060 1011 930 786 1011 اس مختصر سی زندگی میں صحت بہت بڑی نعمت ہے،یہ متاع اگر زندگی کے ساتھ ہے'تو کائنات کی ہر شے خوبصورت ہے'، پر بہار ہے'، جانفزا ہے اور اگر زندگی اس نعمت سے خالی ہے تو دنیا کی تمام رنگینیاں بے کیف ہیں، زمین پر بکھرے ہوئے قدرتی جلؤوں میں کہیں کشش نظر نہیں آتی ہے،یہی وجہ ہے'کہ ہر وہ چیز جس میں انسانی اجسام کو ضرر لاحق ہوسکتا ہے، یا وہ صحت کی تباہی کا زینہ ہے تو اسلام اس کے استعمال پر پابندی لگا دیتا ہے، اور یہ پابندی جہاں فطرت کا تقاضا ہے وہیں زندگی کے تحفظ کی بھی آواز ہے'، اس لیے کہ حقہ نوشی یا دیگر منشیات جو معاشرے کا تہذیبی حصہ سمجھی جاتی ہیں' ان میں نسبتاً حقہ نوشی جسم وذہن پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے، انہیں چیزوں کا عادی شخص رفتہ رفتہ مے کشی کی تباہ کن گلیوں میں پہونچتا ہے'اور عقل وخرد کے ساتھ ایمان وعمل کا اثاثہ بھی میخانوں کی نذر کرکے کہیں سرراہ۔۔۔کہیں فٹ پاتھ۔۔۔کسی چوراہے۔۔۔۔اور کسی نکڑ پر زندگی اور اس کی عصمتوں کو نیلام کر جاتا ہے۔ آج کل جوانی ک...