Posts

Showing posts from December, 2020

جب طاقت کے نشے تلے بھارت میں سیکولرازم کا جنازہ نکلا 6/ دسمبر یومِ انہدام بابری مسجد!

Image
 جب طاقت کے نشے تلے بھارت میں سیکولرازم کا جنازہ نکلا  6/ دسمبر یومِ انہدام بابری مسجد! تحریر: عاصم طاہر اعظمی 7860601011  9307861011  آزاد ہندوستان کی تاریخ میں مسلمانان ہند کو بہت سے زخم کھانے سہنے اور اٹھانے پڑے ہزاروں مسلم کش فسادات ہوئے جن میں ہزاروں مسلمانان ہند لقمہ اجل ہوئے جن میں کھربوں روپیوں کا نقصان ہوا اور اربوں کی جائیداد تباہ و برباد کر دی گئی مسلمانوں نے عدالت عظمى کا دروازہ کھٹکھٹایا، انصاف طلب کیا، قانون کی دہائی دی، تو ظلم و ستم کے اور دروازے کھول دیئے گئے یہ سب بہت کچھ ہوا اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں ظلم و ستم کی یہ کہانی دھرائی جاتی رہی، لیکن، دسمبر 1992 میں مسلمانوں پر اجتماعی طور پر جو ظلم ہوا اس نے مسلمانوں کو جان و مال کے زیاں کے ساتھ سو سال پیچھے کردیا،  مسلمانوں کی زندگی میں مساجد کا مقام و مرتبہ انتہائی بلند اور اثر انگیز ہےکعبتہ اللہ، بیت اللہ، جنت کا باغ وغیرہ جیسے الفاط کے ساتھ یاد کیا جاتاہے زندگی کے تمام شعبۂ جات کو مسجد کی مرکزیت سے جوڑنے کی روایات حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت سے ثابت ہے،  دور زوال کاایک المی...

آفتاب علم کا بے بال و پر شہباز! تحریر! عاصم طاہر اعظمی

Image
آفتاب علم کا بے بال و پر شہباز!   تحریر! عاصم طاہر اعظمی موت اس دھرتی پر تمام مخلوقات کا آخری انجام ہے اس دنیا میں ہر ذی روح چیز کی انتہا موت ہے اللہ جل مجدہ نے موت فرشتوں پر بھی لکھ دی ہے چاہے وہ جبرئیل، میکائیل اور اسرافیل علیہم السلام ہی کیوں نہ ہوں حتی کہ ملک الموت بھی موت کے منھ میں چلے جائیں گے- ارشاد خداوندی ہے كل من عليها فان، ويبقى وجه ربك ذو الجلال والإكرام اس دھرتی پر موجود ہر چیز فنا ہوجائے گی صرف تیرے پروردگار کی ذات ذوالجلال باقی رہے گی، الرحمن26-27 موت دنیاوی زندگی کی انتہا اور اخروی زندگی کی ابتداء ہے موت کے ساتھ ہی دنیاوی آسائشیں ختم ہوجاتی ہیں اور میت مرنے کے بعد یا تو عظیم نعمتیں دیکھتی ہے یا پھر دردناک عذاب وہ تو اس کے اعمال پر منحصر ہے ، مگر اس دار فانی میں کچھ انسان ایسے بھی وجود پذیر ہوتے ہیں جو متعینہ وقت گزار کر تو رخصت ہوجاتے ہیں مگر افراد زمانہ ان کو یاد کیے بغیر نہیں رہ سکتا، وہ اپنے افکار و نظریات، اوصاف و کمالات تواضع و انکساری علم و عمل زہد و تقویٰ اور خلوص و للہیت کی بناء پر ہمیشہ یاد آتے ہیں انہیں شخصیات میں ایک فکر نانوتوی کے سچے امین خانوادہ ...