اکشر دھام مندر و جامع مسجد دہلی کا ایک سیاحتی سفر، ایک تجزیہ
اکشر دھام مندر و جامع مسجد دہلی کا ایک سیاحتی سفر، ایک تجزیہ! تحریر: عاصم طاہر اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــــ ابھی کل ہی کی بات ہے (23/3/18)کہ اپنے دو ساتھی (ایوب اعظمی) اور (عبدالحفيظ اعظمی) کے ساتھ دہلی کے سفر پر تھا، سفر کا آغاز بروز جمعرات دوپہر سے ہوا، انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داروں کی طرف ہم لوگوں کو مدرسہ بیت العلوم جعفرآباد،مدرسہ امینہ دہلی، اور دہلی جمعیت دفتر جانے کا حکم ملا، بہر حال ہم لوگوں نے یہ طے کیا کہ ان تمام جگہوں پر جا کر وہاں کے ذمہ داران سے مل کر آج ہی فرصت لے لینگے، الحمد للہ اسی دن ان حضرات سے مل کر اپنی ذمہ داری کو نبھایا اور دیر رات تک فارغ ہوگئے، اب ہمارے پاس جمعہ کا دن پورا بچا اور چھٹی بھی تھی، یہی ہوا کہ انشاءاللہ دن بھر گھوم کر شام میں واپس انسٹی ٹیوٹ واپس ہوجائیں گے، خیر امید سے زیادہ ویسا ہی ہوا صبح دیر تک سونے کے بعد بیدار ہوئے ناشتے وغیرہ سے فراغت کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اب کون سی جگہ گھومنے چلیں گے دہلی کی مشہور جگہیں تو ہماری گھومی ہوئی ہیں ایوب صاحب نے بہت دیر سے صرف اور صرف کوئی ایسی جگہ کی تلاشی میں مصروف تھے کہ جہاں ہم میں ...