Posts

Image
ہوا میں محل بنانا عرصہ دراز سے ایک ضرب المثل کے طور پر مشہور ہے لیکن اٹھارویں صد ی میں راجستھان کے ایک راجپوت راجہ نے اس کہاوت کو عملی شکل دے دی۔ اگرچہ وہ ہوا میں محل تو تعمیر نہ کرسکا لیکن اس نے ہوا محل کے نام سے ایک وسیع و عریض محل تعمیر کر دیا جو آج بھی راجستھان کی خاص پہچان ہے۔ اس محل میں چاروں طرف سے ہوا اندر آتی ہے۔ شدید گرمی میں بھی محل کا اندرونی ماحول ٹھنڈا اور راحت افزا محسوس ہوتا ہے۔ اس محل میں راجستھان اور مغل طرز کی واضح جھلک دکھائی دیتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 1799ء میں مہاراجہ سوائی پرتاب نے جے پور شہر میں اس محل کی تعمیر کرائی۔ یہ محل شاہی خواتین کے لئے تیار کرایا گیا جن پر پردے کی پابندی کی وجہ سے بازار جانا اور شہر کی رونق سے لطف اندوز ہونا ممکن نہ تھا۔ لہٰذا اس محل کی تعمیر اس انداز سے کی گئی کہ شاہی خاندان کی خواتین محل کی کھڑکیوں میں کھڑے ہو کر سارے شہر کا نظارہ کرسکتی تھیں۔ اس محل کو پیلس آف ونڈ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے اور جے پور کے تاریخی شہر میں آج بھی یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ اس محل کی خاص بات اس کا ڈیزائن ہے جو دور سے دیکھنے پرشہد کی مکھیوں کا چھتہ محس...
Image
ہر دلعزیز و مخلص دوست #مفتی_شجاع_الرحمٰن اعظمی کٹولی خرد فاضل #دارالعلوم_وقف_دیوبند الحمدللہ آج کامیابی کا ایک اور مرحلہ طے کیے یعنی #انٹر_نیشنل_اسلامک_یونیورسٹی_ملیشیاء سے اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، واضح رہے کہ محترم موصوف وہیں پر المنهج النبوي للتعايش السلمي مع غير المسلمين: الهند نموذجاً کے عنوان پر #پی_ایچ_ڈی کر رہے ہیں اس حسین موقع پر دل گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اسی طرح ہمشہ حق تعالٰی جل مجدہ سے کامیابی و کامرانی کی دعا کرتا ہوں                                          #عاصم_طاہر_اعظمی

یوگا نگری کا ایک یادگار سفر

Image
*یوگا نگری کا ایک یادگار سفر *     *عاصم طاہر اعظمی * بس یوں ہی تذکرہ چھڑا کہ چلو کہیں گھومنے چلتے ہیں کسی نے کچھ مشورہ دیا تو کسی نے کچھ اخیر میں میں نے بھی ایک نام پیش کیا اور کہا کہ یہ بھی مشورہ ہے  دوستوں نے علامہ گوگل پر اس نام کو سرچ کیا اور اس جگہ کی تصویریں دیکھیں کافی حد تک اس جگہ کو پسند کیا، اور واقعی وہ میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک تھی، بہت پہلے سے اس جگہ کے بارے میں سوچ رکھا کہ اگر خدا نے چاہا تو اس جگہ ضرور گھومنے جاؤں گا، میرے ایک غیر مسلم دوست نے اس جگہ کے بارے میں بہت کچھ بتایا کہ وہ جگہ ہماری مقدس جگہوں میں سے ایک ہےاور وہاں کی مختصر تاریخ بھی بتائی تھی، بالآخر دوستوں نے وہیں جانے کا فیصلہ بھی کیا، اور وہ جگہ ریاست اتراکھنڈ کی دارالحکومت دہرادون سے تھوڑی دور پر واقع *رشی کیش* نام کا ایک خوبصورت قصبہ تھا، کچھ احباب کو جانے کی اتنی جلدی تھی کہ کھ رہے تھے کہ آج ہی نکل چلو پر شاید کہ وہ سفر کی مشکلات سے نا آشنا تھے بالآخر بسیارِ تلاش کے بعد بھی کسی ٹرین میں ٹکٹ نہیں ملا کافی کوششوں کے بعد نتیجہ سعی لاحاصل رہا، نتیجتاً بغیر ٹکٹ ہم لوگوں نے ...

دارالعلوم دیوبند تاریخ و خدمات کے آئینے میں

Image
15 محرم الحرام یوم تاسیس دارالعلوم دیوبند ! تحریر! عاصم طاہر اعظمی منجیرپٹی سرائے میر اعظم گڑھ      +91 7860601011 دارالعلوم دیوبند کسی تعارف کا محتاج نہیں، اس کی عظیم علمی اور اصلاحی خدمات بر صغیر ہندو پاک ہی میں نہیں بلکہ سارے عالم اسلام میں اس قدر نمایاں اور تابناک ہیں کہ کوئی خیرہ چشم ہی اس کی ضیا پاش شعاعوں کا منکر ہوسکتا ہے، ورنہ ملت اسلامیہ کا ہر فرد باشعور اور حقیقت شناس طبقہ اس کے عظیم تعمیری، اسلامی کردار کا ثناخواں اور اس سے فیض یافتگاں کے مجاہدانہ کار ناموں کا ہمیشہ معترف رہا ہے اور رہے گا، 15 محرم الحرام 1283ھ (30 مئی 1866ء پنجشنبہ کا دن ہندوستان کی اسلامی تاریخ میں وہ مبارک و مسعود دن تھا، جس میں دیوبند کی سر زمین میں علوم اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا، جس سادہ اور معمولی طریقے سے یہ آغاز ہوا تھا اس دیکھ کر یہ فیصلہ کر پانا مشکل تھا کہ جس مکتب کا آغاز اس بے سروسامانی سے ہو رہا ہے چند ہی سال کے بعد وہ علوم اسلامیہ کا ایشیا میں سب سے بڑا مرکز بننے والا ہے، دارالعلوم دیوبند ایک دمکتا ہوا سورج ہے جو ڈیڑھ صدی پیشتر افق پر ابھ...

ماہ مقدس محرم الحرام کی عظمت و فضیلت!

Image
ماہ مقدس محرم الحرام کی عظمت و فضیلت!  تحریر: محمد عاصم اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے ۔ ’’محرم‘‘ کا لفظ تحریم سے بنا ہے اور تحریم کا لفظ حرمت سے نکلا ہے۔ حرمت کا لفظی معنی عظمت ، احترام وغیرہ ہے ، اس بناء پر محرم کا مطلب احترام اورعظمت والا ہے ۔چونکہ یہ مہینہ بڑی عظمت اور فضیلت رکھتا ہے اور بڑا مبارک اور لائق احترام ہے اس لئے اسے محرم الحرام کہا جاتا ہے ۔ یوں تو محرم کا پورا مہینہ ہی مبارک ہے مگر جس طرح رمضان کا آخری عشرہ پہلے دو عشروں سے افضل ہے اور آخری عشرہ میں لیلۃ القدر کی رات سب سے افضل ہے ، اسی طرح اس مہینہ میں عاشورہ کا دن تمام ایام سے افضل ہے ۔ عاشورہ کا مطلب دسواں ہے ، یہ دن چونکہ دسویں تاریخ کو آتا ہے اس لئے اسے عاشورہ کہتے ہیں ۔ فضیلت کامدار: اللہ تبارک وتعالیٰ تمام اشیاء کی طرح زمانے کے بھی خالق ہیں،اس لئے زمانے کو برا کہنے سے منع کیا گیا ہے، اس لئے ہم اپنی عقل سے ایک زمانے کو دوسرے زمانے پرفضیلت نہیں دے سکتے ہیں،کسی دن کو کسی دن پر،ہفتے کو دوسرے ہفتے پر، مہینے کو دوسرے مہینے پر اور سالوں میں...