Posts

دارالعلوم دیوبند تاریخ و خدمات کے آئینے میں

Image
15 محرم الحرام یوم تاسیس دارالعلوم دیوبند ! تحریر! عاصم طاہر اعظمی منجیرپٹی سرائے میر اعظم گڑھ      +91 7860601011 دارالعلوم دیوبند کسی تعارف کا محتاج نہیں، اس کی عظیم علمی اور اصلاحی خدمات بر صغیر ہندو پاک ہی میں نہیں بلکہ سارے عالم اسلام میں اس قدر نمایاں اور تابناک ہیں کہ کوئی خیرہ چشم ہی اس کی ضیا پاش شعاعوں کا منکر ہوسکتا ہے، ورنہ ملت اسلامیہ کا ہر فرد باشعور اور حقیقت شناس طبقہ اس کے عظیم تعمیری، اسلامی کردار کا ثناخواں اور اس سے فیض یافتگاں کے مجاہدانہ کار ناموں کا ہمیشہ معترف رہا ہے اور رہے گا، 15 محرم الحرام 1283ھ (30 مئی 1866ء پنجشنبہ کا دن ہندوستان کی اسلامی تاریخ میں وہ مبارک و مسعود دن تھا، جس میں دیوبند کی سر زمین میں علوم اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا، جس سادہ اور معمولی طریقے سے یہ آغاز ہوا تھا اس دیکھ کر یہ فیصلہ کر پانا مشکل تھا کہ جس مکتب کا آغاز اس بے سروسامانی سے ہو رہا ہے چند ہی سال کے بعد وہ علوم اسلامیہ کا ایشیا میں سب سے بڑا مرکز بننے والا ہے، دارالعلوم دیوبند ایک دمکتا ہوا سورج ہے جو ڈیڑھ صدی پیشتر افق پر ابھ...

ماہ مقدس محرم الحرام کی عظمت و فضیلت!

Image
ماہ مقدس محرم الحرام کی عظمت و فضیلت!  تحریر: محمد عاصم اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے ۔ ’’محرم‘‘ کا لفظ تحریم سے بنا ہے اور تحریم کا لفظ حرمت سے نکلا ہے۔ حرمت کا لفظی معنی عظمت ، احترام وغیرہ ہے ، اس بناء پر محرم کا مطلب احترام اورعظمت والا ہے ۔چونکہ یہ مہینہ بڑی عظمت اور فضیلت رکھتا ہے اور بڑا مبارک اور لائق احترام ہے اس لئے اسے محرم الحرام کہا جاتا ہے ۔ یوں تو محرم کا پورا مہینہ ہی مبارک ہے مگر جس طرح رمضان کا آخری عشرہ پہلے دو عشروں سے افضل ہے اور آخری عشرہ میں لیلۃ القدر کی رات سب سے افضل ہے ، اسی طرح اس مہینہ میں عاشورہ کا دن تمام ایام سے افضل ہے ۔ عاشورہ کا مطلب دسواں ہے ، یہ دن چونکہ دسویں تاریخ کو آتا ہے اس لئے اسے عاشورہ کہتے ہیں ۔ فضیلت کامدار: اللہ تبارک وتعالیٰ تمام اشیاء کی طرح زمانے کے بھی خالق ہیں،اس لئے زمانے کو برا کہنے سے منع کیا گیا ہے، اس لئے ہم اپنی عقل سے ایک زمانے کو دوسرے زمانے پرفضیلت نہیں دے سکتے ہیں،کسی دن کو کسی دن پر،ہفتے کو دوسرے ہفتے پر، مہینے کو دوسرے مہینے پر اور سالوں میں...